برطانوی شاہی خاندان کے سینیئر رکن شہزادہ ہیری اور انکی اہلیہ ڈچز آف سسیکس میگھن مارکل کی جانب سے نیٹ فلیکس کے ساتھ ہونے والی نئی میگا ڈیل (معاہدہ) کو شاہی خاندان پر دباؤ ڈالنے کے حوالے سے ایک بڑا اقدام قرار دیا جارہا ہے۔
شاہی خاندان کے حوالے سے مانے جانے والے ماہرین نے ڈیوک اور ڈچز آف سسیکس پر اس حوالے نکتہ چینی والے انداز میں کہا کہ دونوں نے یہ معاہدہ دراصل شاہی خاندان پر دباؤ بڑھانے کے لیے کیا ہے۔
شاہی تبصرہ نگار ڈنکن لارکومبے نے ٹرو رائلٹی کے ٹی وی دی رائل بیٹ سے گفتگو کے دوران کہا کہ اس کرہ ارض پر کوئی بھی شخص یہ سمجھنے سے قاصر ہے کہ برطانوی شاہی خاندان سے تعلق رکھنے والا کوئی فرد کسی بھاری تنخواہ کے لیے کوئی ملازمت حاصل کرنا چاہے گا۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ انھیں یہ ڈیل کبھی نہ ملتی اگر ان کی شاہی حیثیت نہ ہوتی، یہ تو ان کی عوامی حیثیت ہونے کی مرہونِ منت ہے کہ ان کا یہ معاہدہ ہوا۔
ڈنکن لارکومبے کا مزید کہنا تھا کہ شہزادہ ہیری کے بغیر میگھن کی حیثیت ایک اوسط درجے کی اداکارہ سے زیادہ نہیں، جو کہ ایک امریکی شو میں کام کرتی تھیں جسکا شاید ہی کسی برطانوی شہری کو معلوم ہو۔ جبکہ اس وقت وہ ایک ایسی حیثیت کی حامل ہیں جو کہ پاپ سے بھی زیادہ ہے۔
شاہی سوانح نگار انجیلا لیوون بھی اس گفتگو میں شامل ہوئیں، اور کہا کہ ہمارے عہد میں یہ شاہی خاندان کا سب سے بڑا استحصال (بلیک میلنگ) ہے، انھوں نے مزید کہا کہ میں سمجھتی ہوں کہ یہ ایک منصوبہ تھا جو کہ ان کی شادی سے بھی پہلے بنا تھا۔
انھوں نے کہا کہ میگھن نے شاہی خاندان اور شہزادہ ہیری کو استعمال کرتے ہوئے ایک سی درجے کی اداکارہ سے دنیا کی مشہور اور متعمول ترین خاتون بن گئی ہیں۔