گھارو (نامہ نگار)دھابیجی پولیس کی بڑی کاروائی،کراچی سے 12سالہ بچی کو اغواء کرنے والے ملزمان میاں بیوی گرفتار کرکے کراچی پولیس کے حوالے کردیا۔ گھر سے ایک 17 سالہ لڑکی بھی برآمد۔ تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او دھابیجی مومن شیخ نے کراچی صدر پولیس کے ہمراہ بلال نگر دھابیجی میں ایک مکان پر چھاپہ مار کر ملزم غلام رسول سومرو اور اسکی بیوی نسیم کو گرفتار کرلیا۔ایس ایچ او دھابیجی مومن شیخ نے بتایا کہ ملزم غلام رسول اور اسکی بیوی نسیم نے 3روز قبل کراچی صدر کے علاقے سے 12سالہ بچی روبی کو اغواء کیا تھا۔ملزمان نے مغوی بچی کو بلال نگر دھابیجی میں ایک کرائے کے مکان میں قید کررکھا تھا جہاں پر ملزم مبینہ طور پر بچی کو زیادتی کا نشانہ بھی بناتا رہا۔گزشتہ روز بچی ملزمان کے چنگل سے فرار ہوکر کر اپنے گھر پہنچنے میں کامیاب ہو گئی تھی۔بچی کی نشاندہی پر بدھ کی شام کراچی پولیس کے ہمراہ بلال نگر دھابیجی میں ایک مکان پر چھاپہ مار کر اغواکار ملزمان میاں بیوی کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ایس ایچ او دھابیجی کے مطابق ملزمان کے گھر سے ایک اور 17سالہ لڑکی بھی برآمد کی گئی ہے۔جسکو کراچی وومین پولیس کے حوالے کر دیا ہے۔اغواء کار ملزمان میاں بیوی کو تحقیقات کیلیے کراچی صدر تھانہ منتقل کردیا گیا ہے۔