• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عاشر وجاہت نے اریکا حق سے تعلق کی حقیقت بتا دی

---فائل فوٹو
---فائل فوٹو

پاکستانی اداکار و گلوکار عاشر وجاہت نے حال ہی میں اریکا حق کے ساتھ اپنے تعلق سے متعلق خبروں پر کھل کر بات کی ہے۔

عاشر وجاہت نے ایک یوٹیوب شو میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں مداحوں کی جانب سے شپنگ کلچر کو پسند کرتا ہوں، جہاں ناظرین ڈراموں میں نظر آنے والے اداکاروں کو حقیقی زندگی میں بھی ایک ساتھ دیکھنا چاہتے ہیں۔

 انہوں نے کہا کہ یہ رجحان صرف ان کے ساتھ نہیں بلکہ تقریباً ہر اداکار کے ساتھ ہوتا ہے۔

اریکا حق سے تعلق کے حوالے سے انہوں نے واضح کیا کہ ان کے درمیان صرف ایک خوبصورت دوستی ہے اور میں کسی رومانوی رشتے میں نہیں ہوں، تاہم مستقبل کے بارے میں کچھ نہیں کہا جا سکتا۔

ان کا کہنا تھا کہ ماضی میں بھی کئی اداکار ایسے رہے ہیں جو مداحوں کی خواہش کے مطابق حقیقی زندگی میں ایک ہو گئے، اسی لیے وہ مداحوں کو موردِ الزام نہیں ٹھہراتے۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید