• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایران سے متعلق ٹرمپ کے بیانات، امریکی اخبار کی رائے سامنے آگئی

امریکی صدر ٹرمپ---فائل فوٹو
امریکی صدر ٹرمپ---فائل فوٹو

امریکی اخبار دی وال اسٹریٹ جرنل کے مطابق امریکی صدر ٹرمپ کا خیال تھا کہ ایران پر فتح انہیں عالمی نظام کی تشکیلِ نو کا موقع فراہم کر سکتی ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ٹرمپ نے ایسی کسی فوجی مہم کی مخالفت کی جس میں امریکی فوجیوں کی ہلاکتوں کا خدشہ تھا۔

اخبار کے مطابق ٹرمپ کا ایرانی تہذیب کے خاتمے سے متعلق بیان جلد بازی میں دیا گیا تھا اور یہ کسی باقاعدہ قومی سلامتی منصوبے کا حصہ نہیں تھا۔

مزید کہا گیا ہے کہ درحقیقت ٹرمپ کا مقصد ایرانی قیادت کو  دھمکانا اور دباؤ میں لانا اور تنازع کو ختم کرنا تھا۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید