• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹرمپ کو حق نہیں کہ وہ کہے ایران اپنے جوہری حقوق سے فائدہ نہیں اٹھا سکتا: صدر مسعود پزشکیان

فائل فوٹو
فائل فوٹو

ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے کہا ہے کہ ہمارا بنیادی مؤقف خطے میں امن، استحکام اور سلامتی کے تحفظ پر مبنی ہے۔

اپنے ایک بیان میں ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے کہا کہ ہم جنگ بڑھانا نہیں چاہتے اور نا ہی ہم نے کوئی جنگیں یا تنازعات شروع کیے۔

مسعود پزشکیان نے کہا ہے کہ ہم کسی ملک پر حملہ کرنے کا ارادہ نہیں رکھتے، ہم اپنے دفاع کا قانونی اور جائز حق استعمال کر رہے ہیں، ٹرمپ کو کوئی حق نہیں کہ وہ عوام کو اس کے حقوق سے روکے۔

ایرانی صدر نے کہا ہے کہ ٹرمپ کو حق نہیں کہ وہ کہے، ایران اپنے جوہری حقوق سے فائدہ نہیں اٹھا سکتا۔

ان کا مزید کہنا ہے کہ دشمن اپنے مقاصد حاصل کرنے میں ناکام رہا، دشمن نے انفرا اسٹرکچر، اسکولوں اور اسپتالوں پر حملے کیے۔

ایرانی صدر کا کہنا ہے کہ ایرانی تہذیب تباہ کرنے اور اسے پتھر کے دور میں بھیجنے کے بیانات دشمن کے عزائم ظاہر کرتے ہیں۔

علاوہ ازیں ایرانی وفد کے سر براہ باقر قالیباف نے کہا ہے کہ امریکا سے مذاکرات میں پیش رفت ہوئی ہے، لیکن اب بھی بہت فاصلہ ہے۔

ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ امریکا نے ناکہ بندی کا اعلان کیا جو ایک بھونڈا اور جاہلانہ فیصلہ ہے، دوسرے ممالک آبنائے ہرمز سے گزر سکتے ہیں مگر ہم نہیں؟ یہ ناممکن ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید