• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لوگ بھارتی گانے ایک ہفتے بعد بھول جاتے ہیں: شان شاہد

---فائل فوٹو
---فائل فوٹو

پاکستان کے معروف اداکار شان شاہد کا کہنا ہے کہ لوگ بھارتی گانے ایک ہفتے بعد بھول جاتے ہیں۔

ایک فلمی تقریب کے دوران جہاں انہوں نے اپنی پنجابی فلم بھلہ کی کامیابی کا جشن منایا، وہیں انہوں نے پاکستان کی موسیقی کی روایت پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ قوالی ایک روحانی اور ثقافتی روایت ہے جو آج بھی لوگوں کے دلوں میں زندہ ہے۔

 ان کا کہنا تھا کہ قوالی ایک خوبصورت صنف ہے اور اسے دنیا بھر میں متعارف کروانے کی ضرورت ہے، جبکہ حکومت کو بھی اس کے فروغ کے لیے اقدامات کرنے چاہئیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ بھارت میں اگرچہ بڑی تعداد میں موسیقی تیار ہوتی ہے، لیکن وہاں کی دھنیں ہمارے معیار کی نہیں ہوتیں اور جلد بھلا دی جاتی ہیں، جبکہ ہماری موسیقی دیرپا اثر رکھتی ہے، قوالی ہمارے بزرگوں کی وہ میراث ہے جو نسل در نسل آج تک سنی جا رہی ہے۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید