اسلام آباد‘ لندن (ایجنسیاں )وفاقی وزیر خسرو بختیار نے کہا ہے کہ کورونا کے باعث معاشی مسائل سے نمٹنے کیلئے عالمی بینک کے تعاون کو سراہتے ہیں‘حکومت انسدادِ کورونا کے بعد معاشی سرگرمیوں کو فروغ دے رہی ہے۔
ان خیالات کا اظہارخسرو بختیار نے عالمی بینک کے نائب صدر سے ٹیلیفونک گفتگو کے دوران کیا۔
ادھر برطانوی جریدے ایشین ورلڈ نے کورونا کے خلاف کامیاب حکمت عملی والے ٹاپ ٹین سیاستدانوں کی فہرست جاری کردی جس میں وزیراعظم عمران خان کا پہلا نمبر ہے، معاون خصوصی زلفی بخاری بھی ٹاپ ٹین فہرست میں شامل ہیں۔
برطانوی جریدے کی رپورٹ کے مطابق عمران خان نے کورونا وبا کے دوران امدادی فنڈ شروع کیا‘ان کی حکومت کی طرف سے بیروزگار افراد تک بروقت امداد بھی پہنچائی گئی ۔