تربت(جنگ نیوز) تربت کی صحافی شاہینہ شاہین کے قاتل تاحال آزاد ہیں ۔ تفصیلات کےمطابق تربت میں فائرنگ کرکے قتل کی جانیوالی صحافی، آرٹسٹ اور سماجی کارکن شاہینہ شاہین کے قاتل تاحال پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی گرفت سے آزاد ہیں،شاہینہ شاہین کے قاتلوں کی گرفتاری، خاندان کو انصاف کی فراہمی او ر کیس میں شفاف تحقیق و تفتیش کیلئے سول سوسائٹی کی جانب سےبھی مظاہرے جاری ہیں۔