لاہور / راولپنڈی / پشاور ( نمائندگان جنگ) جنگ اور جیو گروپ کے ایڈیٹر انچیف میر شکیل الرحمٰن کی نیب کے ہاتھوں غیر قانونی گرفتاری کیخلاف جمعرات کے روز بھی لاہور ، راولپنڈی ، پشاور اور کئی شہروںمیں صدائے احتجاج بلندکی گئی۔ مظاہرین نے بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر میر شکیل الرحمٰن کی گرفتاری، میڈیا پر پابندی اور صحافیوں کے معاشی قتل عام کیخلاف نعرے درج تھے ۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ میر شکیل الرحمٰن آزادی صحافت اور پوری میڈیا انڈسٹری کی جنگ لڑ رہے ہیں۔ان کا نظریہ فتح حاصل کرے گا۔میر شکیل الرحمٰن نے پریس کی آزادی پر سمجھوتہ نہیں کیا۔181 دن سے جاری احتجاج میر شکیل الرحمٰن کی رہائی تک جاری رہے گا۔میر خلیل الرحمٰن سے میر شکیل الرحمان تک جنگ گروپ نے ہمیشہ آزاد صحافت کی ۔میر شکیل الرحمٰن اور ورکرزکے حوصلے بلند ہیں۔میر شکیل الرحمان کی باعزت رہائی تک احتجاج جاری رہے گا۔ روزنامہ جنگ راولپنڈی کے باہر مری روڈ پرجمعرات کو احتجاجی مظاہرہ سے پی ایف یو جے کے سیکرٹری جنرل ناصر زیدی ،حنیف خالد ، رانا غلام قادر،چیئرمین جوائنٹ ایکشن کمیٹی ناصر چشتی، آصف علی بھٹی،امجد عباسی نے خطاب کیا جبکہ فاروق،عباس عالم، استاد شبیر ، اسلم بٹ ، ندیم خان ، لئیق شوکت،امجد حسین،سردار ہیرا لال ،شعیب یوسفزئی ،مزمل خان،ظفر احمد،ندیم شاہد، اظہرجمال،امتیاز تاجی اور دیگر سیاسی و سماجی کارکن بھی موجود تھے۔لاہور میں ڈیوس روڈ پر احتجاجی میں سینئر صحافی ظہیر انجم،جیو کے اعجاز کوکب، اویس قرنی، شیر علی خالطی،رومیو جالب،عزیز شیخ ،واجد حسین،محمد شفیق ،محمد علی ،منور حسین،محمد مشتاق، ماجد حسین،محمد ،اعجاز ورک،افضل عباس اور جنگ و جیو گروپ کے کارکنوں اور ملازمین کے علاوہ دیگر شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی۔ اس موقع پر کشمیری رہنما ہمایوں زمان مرزا نے کہا کہ میر شکیل الرحمنٰ کی غیر قانونی گرفتاری کے تحریک آزادی کشمیر پر بھی اثرات پڑ رہے ہیں۔پشاور میں جنگ گروپ کے دفاتر کے باہر احتجاجی مظاہرے کی قیادت ارشد عزیز ملک نےکی جس میں پشاور پریس کلب کے صدر سید بخار شاہ ، خیبر یونین آف جرنلسٹس کے سابق صدر نثار محمود ، پشاور پریس کلب، خیبر یونین آف جرنلسٹس ،جنگ، جیو اور دی نیوز کے صحافیوں نے شرکت کی ، مظاہرین نے بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے۔