• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

علی گل پیر کی پیروڈی کی سوشل میڈیا پر دھوم

فنکاروں کو اپنے مختلف انداز سے ’ٹرول‘ کرنے والے علی گل پیر نے نقالی کیلئے عفت عمر کے اور نعمان اعجاز کے وائرل کلپ کا انتخاب کیا ہے۔

علی گل پیر نے انسٹاگرام اور ٹوئٹر پر شیئر کی جانے والی ویڈیو میں نعمان اعجاز کے ساتھ ساتھ عفت عمر کی دلچسپ نقالی کی۔

یہ بھی پڑھیے: نعمان اعجاز کا تنہائی کا شکار لوگوں کو مفید مشورہ

خیال رہے کہ عفت عمر کے ویب شو کے وائرل کلپ میں نعمان اعجاز نے مذاق میں اپنی اہلیہ سے بے وفائی کا اعتراف کیا تھا۔

علی گل پیر پاکستانی فنکاروں سمیت عالمی شہرت یافتہ اداکاروں کی نقل اُتارنے کی وجہ سے خاصے مشہور ہیں، اس مرتبہ عفت عمر کے شو کی نقالی کی جسے سوشل میڈیا پر خوب سراہا جارہا ہے۔

کامیڈین اداکار نے مزاحیہ انداز میں بنائی گئی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’ہر پاکستانی مرد کے 2 رخ ہوتے ہیں، وہ ایک منٹ کے اندر دیکھئے۔‘

علی گل پیر نے اپنے ٹوئٹ میں ہیش ٹیگ ’می ٹو‘ اور ’مرد لاجک‘ کو اجاگر کیا۔

علی گل پیر کے عفت عمر اور نعمان اعجاز کے مکالمات پر ان کے بھرپور تاثرات کو مداحوں نے اپنے تبصروں میں سراہا۔

شہزاد رائے کو علی گل پیر کی یہ ویڈیو اتنی بھائی کہ گلوکار نے آسکر کا بھی کہہ دیا۔

علی گل پیر نے شہزاد رائے کو جواب دیتے ہوئے لکھا کہ ’جس نے اس ویڈیو کو دیکھا اور پسند کیا یہی میرا آسکر ہے۔‘

انہوں نے نیک خواہشات کا اظہار کرنے پر گلوکار کا شکریہ بھی ادا کیا۔

اداکارہ اور میزبان وینا ملک، فخر عالم اور شہزاد رائے نے بھی اس ویڈیو پر اپنی پسندیدگی کا اظہار کیا۔

یاد رہے کہ نعمان اعجاز نے اپنے انٹرویو میں انکشاف کیا تھا کہ وہ خوبصورت خواتین کے عشق میں مبتلا ہوجاتے ہیں اور اتنے اچھے اداکار ہیں کہ اہلیہ کوعلم ہی نہیں ہونے دیتے۔

بعد ازاں ہنستے ہوئے اس موضوع پربات کرنے والے نعمان اعجاز نے می ٹو مہم کے حوالے سے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ ’یہ می ٹو، ہی ٹو، شی ٹو سب دین سے دوری کی وجہ سے ہورہا ہے۔‘

تازہ ترین