• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نعمان اعجاز کا اپنے معاشقوں اور بیوی سے بیوفائی کا اعتراف

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) کسی غیرعورت کے ساتھ کسی شادی شدہ مرد کا تعلق ہو تو وہ خود کو بھی اس کی بھنک نہیں پڑنے دیتا لیکن معروف اداکار نعمان اعجاز نے ایک انٹرویو کے دوران اپنے معاشقوں اور بیوی کے ساتھ بے وفائی کے متعلق اعتراف کر ڈالا ۔

نیوز ویب سائٹ کے مطابق نعمان اعجاز گزشتہ دنوں معروف اداکارہ و میزبان عفت عمر کے پروگرام میں شریک تھے۔ دوران انٹرویو نعمان اعجاز نے اعتراف کیا کہ وہ اپنی بیوی کے ساتھ کئی بار بے وفائی کر چکے ہیں۔

وہ دوسری خواتین کے ساتھ محبت میں گرفتار ہو جاتے ہیں اور پھر ان کے ساتھ ڈیٹنگ بھی کرتے ہیں۔نعمان اعجاز کے اس بے باک اعتراف پر عفت عمر نے حیرت سے پوچھا کہ کبھی پکڑے نہیں گئے تو نعمان اعجاز کہتے ہیں کہ ”میں بہت ذہین آدمی ہوں اور کبھی اپنی بیوی کو اپنے کسی معاشقے کے بارے میں پتا نہیں چلنے دیتا۔ یہی نہیں بلکہ ان خواتین کے شوہروں کو پتا نہیں چلتا جن کے ساتھ میرا معاشقہ چل رہا ہوتا ہے۔“

تازہ ترین