• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


افغانستان میں امن کے لیے بین الافغان مذاکرات کل شروع ہوں گے، امریکا کے وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے تاریخ کا اعلان کیے جانے کا خیر مقدم کیا ہے۔

قطری حکومت نے اعلان کیا ہے کہ بین الافغان مذاکرات ہفتے سے دوحہ میں ہوں گے، فریقوں کے درمیان یہ اہم براہ راست مذاکرات افغانستان میں دائمی امن لانے کی جانب پیشقدمی کی علامت ہیں۔

مذاکرات میں شرکت کےلیے افغان حکومت کی ٹیم آج روانہ ہوگی، طالبان وفد کے ترجمان محمد نعیم وردک کے مطابق یہ افتتاحی میٹنگ ہے۔

امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو کا کہنا ہے کہ یہ تاریخی لمحہ اور افغانستان کے لیے بہترین موقع ہے کہ وہ 40 برس سے جاری جنگ اور خونریزی ختم کرے۔

واضح رہے کہ مذاکرات کی تاریخ کا اعلان کیے جانے سے پہلے طالبان کے وہ 6 قیدی کابل سے دوحہ منتقل کردیے گئے ہیں جن کی رہائی کا طالبان نے مطالبہ کیا تھا مگران کی رہائی کی فرانس اور آسٹریلیا نے مخالفت کی تھی۔

تازہ ترین