• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

راولپنڈی : لڑکی کو بے لباس کرنے کے کیس میں نیا موڑ آگیا


راولپنڈی میں لڑکی کو بے لباس کرکے اس کی ویڈیو بنانے کے کیس میں نیا موڑ آگیا، لڑکی نے ملزم ارسلان کے خلاف کارروائی نہ کرنے کا بیان دے دیا۔

لڑکی نے ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج عبد القیوم بھٹہ کی عدالت میں کہا کہ اس کا ملزم ارسلان سے کوئی تنازع نہیں، اسے بلاوجہ ملوث کیا گیا۔

لڑکی نے کہا کہ اس کی ویڈیو نامعلوم افراد نے وائرل کی، ملزم ارسلان کا اس سے کوئی تعلق نہیں ہے، وہ ملزم ارسلان کے خلاف کیس کی پیروی نہیں کرنا چاہتی۔

متاثر ہ لڑکی نے کہا کہ ارسلان کو ضمانت دی جائے یا بَری کیا جائے ، اسے کوئی اعتراض نہیں۔

 واضح رہے کہ گزشتہ ماہ راولپنڈی میں 4 نوجوانوں نے راہ چلتی لڑکی کو بے لباس کردیا تھا اور ویڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر شیئر کردی تھی۔ جس کے بعد  سی پی او راولپنڈی کے حکم پر مقدمہ درج کر لیا  گیا تھا۔

اس حوالے سے لڑکی کا کہنا تھا کہ چار لڑکوں نے رات کے اندھیرے میں اس کے ساتھ زبردستی کرنے کی کوشش کی اور ان کے کپڑے بھی پھاڑ دیے، اور مار پیٹ بھی کی۔

تازہ ترین