پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنما اور سابق وزیر داخلہ سینیٹر رحمان ملک نے کہا ہے کہ موٹر وے واقعہ سینیٹ کمیٹی میں بھرپور انداز میں اٹھایا گیا ہے۔ اچھی طرح سے معاملے کو جانچنے کے بعد ازخود نوٹس لیا ہے۔
سینیٹر رحمان ملک نے ان خیالات کا اظہار اسلام آباد ہائی کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کے دوران کیا۔
انھوں نے کہا کہ نوٹسز جاری کر کے آئی جی اور سی سی پی او کو بھی آگاہ کر دیا گیا ہے۔ سوشل میڈیا پر جو باتیں ہوئیں ان پر بھی کارروائی کریں گے۔
سینیٹر رحمان ملک نے مزید کہا کہ یہ ایک ایسا واقعہ ہے، جسے نظر انداز نہیں کرنا چاہیے۔ میں نے اس طرح کے واقعات کے لیے سزائے موت کا کہا تھا۔
انہوں نے مزید کہا کہ سی سی پی او کو ذمہ داری کے ساتھ بات کرنی چاہیے تھی۔