اسلام آباد(نمائندہ جنگ) افغانستان کی کونسل برائے قومی مفاہمت کے چیئرمین ڈاکٹر عبداللہ عبداللہ اٹھائیس ستمبر کو پاکستان کے دورے پر آئیں گے۔خبررساں ادارے کے مطابق عبداللہ عبداللہ دو روزہ سرکاری دورے کے دوران سیاسی اور عسکری قیادت سے ملاقاتیں کرینگے۔وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے ڈاکٹر عبداللہ عبداللہ کوجولائی میں دورہ پاکستان کی دعوت دی تھی۔ڈاکٹر عبداللہ عبداللہ کا دورہ افغان مفاہمتی عمل کوآگے بڑھانے کی کوششوں کا حصہ ہے۔