ماسکو(اے ایف پی، جنگ نیوز) پاکستان روس چین ایران جنگی مشقیں، 21 ستمبر سے قفقاز میں،12ہزار فوجی دستے حصہ لیں گے، مشقیں 26 ستمبر تک جاری رہیں گی، میانمار، بیلا روس اور آرمینیا بھی مدعو، مجمورعی طور پر 80ہزار افراد شریک ہونگے۔ تفصیلات کےمطابق روس کے جنوبی حصے میں رواں ماہ ہونے والی فوجی مشقوں میں ایران، پاکستان سمیت چین، روس اور دیگر ممالک حصہ لیں گے، چینی وزارت دفاع کے مطابق 21 سے 26 ستمبر تک جاری رہنے والی ان مشقوں میں میدان جنگ میں کنٹرول اینڈ کمانڈ کے ساتھ ساتھ دفاعی حربوں پر توجہ مرکوز کی جائے گی، مشترکہ فوجی مشقوں میں میانمار، بیلا روس اور آرمینیا کے فوجی دستے بھی شریک ہوں گے، مجموعی طور پر 80 ہزار افراد ان مشقوں میں شرکت کرینگے جبکہ250 ٹینکس اور 450جدید اسلحے سے لیس گاڑیاں بھی استعمال کی جائینگی۔