• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خواتین پر تشدد و زیادتی قانون میں ترمیم کیلئے درخواست پر سماعت 6نومبر تک ملتوی

لاہور(نمائندہ جنگ) لاہور ہائی کورٹ نے خواتین پر جنسی تشدد اور زیادتی کے قانون میں ترمیم کے لیے درخواست پر مزید سماعت 6نومبر تک ملتوی کردی۔ لاہور ہائیکورٹ کی جسٹس عائشہ اے ملک نے ایم این اے شائستہ پرویز ملک کی درخواست پر سماعت کی، درخواست گزار کی جانب سے ایڈوکیٹ سحر زرین بندیال عدالت میں پیش ہوئیں اور دلائل دئیے۔ درخواست میں موقف اختیار کیا گیا تھا پاکستان میں ہر سال 932 اغوا کے واقعات ہوتے ہیں، ہر سال زیادتی کے سینکڑوں واقعات رپورٹ ہوتے ہیں۔درخواست میں مزید کہا گیا ہے کہ میڈیکولیگل سرجن اپنی رپورٹ میں متاثرہ فرد کے حوالے سے اکثر منفی کمنٹس دیتے ہیں۔ متاثرہ فرد کے خلاف منفی رپورٹ دینے پر فائدہ ملزمان کو ملتا ہے جبکہ میڈیکل ٹیسٹ کا طریقہ کار فرسودہ اور غیر مناسب ہے۔

تازہ ترین