شیخوپورہ (نمائندہ جنگ) شیخوپورہ کے علاقہ جوئیانوالہ موڑ کے قریب ماں نے 12روز کے شیرخوار بیٹے کو گلا گھونٹ کر مار ڈالا اور لاش کو گٹر میں پھینک کر اغوا کا ڈرامہ رچادیا۔ پولیس نے حراست میں لیکر تفتیش کی تو قتل کا اعتراف کرلیا۔ذرائع کے مطابق لاہور شیخوپورہ روڈ پرواقع بھٹو کالونی کے رہائشی جوڑے ندیم اور ثنا کے ہاںکمزور بچے کی ساتویں ماہ قبل ازوقت پیدائش ہوئی جس پر ندیم نے بیوی ثناکو مبینہ طور پرطعن و تشنیع شروع کردی جس سے دلبرداشتہ ہوکر اس نے نومولود کی جان لے لی۔