سانحہ موٹروے کے خلاف ملتان میں نشتر میڈیکل کالج و یونیورسٹی کے طلبہ اور نشتر اسپتال کے ڈاکٹروں نے احتجاجی ریلی نکالی۔
ریلی میں لیڈی ڈاکٹرز، نرسز اور پیرا میڈیکل اسٹاف کی بڑی تعداد شریک ہوئی۔
ریلی کے شرکاء نے مطالبہ کیا کہ ملک میں بڑھتے ہوئے زیادتی کے کیسوں کے خلاف حکومت کوئی مضبوط حکمت عملی تیار کرے تاکہ ایسے مجرموں کو سزا دلوائی جا سکے۔
مزید پڑھیے:
مظاہرین نے کہا کہ یہاں ریپ کے بعد متاثرہ خاتون کو ہی ریپ کا ذمے دار قرار دیا جاتا ہے جو کہ ناقابل برداشت رویہ ہے۔