• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

افغان مسئلے کا فوجی حل ممکن نہیں، عالمی برادری نے ہمارا موقف مان لیا، اب بھرپور کردار ادا کرے، شاہ محمود قریشی

’افغان مسئلے کا فوجی حل ممکن نہیں‘


اسلام آباد(نمائندہ جنگ)افغان مسئلے کا فوجی حل ممکن نہیں،بین الافغان مذاکرات افغانستان میں قیام امن کیلئے سنگ میل کی حیثیت رکھتے ہیں ،پاکستان کا موقف ہمیشہ یہی رہا ہے کہ افغان مسئلے کا حل طاقت کے ذریعے ممکن نہیں،خوش آئند بات یہ ہے کہ آج دنیا پاکستان کے موقف کو تسلیم کر رہی ہے،افغان امن عمل کو منطقی انجام تک پہنچانے کیلئے عالمی برادری کو اپنا بھرپور کردار ادا کرنے کی ضرورت ہے۔

وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے دوحہ میں بین الافغان مذاکرات کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ بین الافغان مذاکرات کا انعقاد، افغانستان میں قیام امن کیلئے سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے،آج دنیا پاکستان کے موقف کو تسلیم کر رہی ہے،افغان امن عمل کو منطقی انجام تک پہنچانے کیلئے عالمی برادری کو اپنا بھرپور کردار ادا کرنے کی ضرورت ہے۔

وزیر خارجہ نے نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ قطر کی خصوصی دعوت پر بذریعہ ویڈیو لنک اجلاس میں شرکت کی۔پاکستان کی طرف سے نمائندہ خصوصی برائے افغانستان صادق دوحہ اجلاس میں شریک ہیں۔ 

مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا کہ افغان قیادت کیلئے یہ ایک نادر موقع ہے کہ وہ ان مذاکرات کے ذریعے افغانستان میں مستقل اور دیرپا قیام امن کی راہ ہموار کریں۔

تازہ ترین