• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارتی فوج کی LoC پر فائرنگ، بچی شہید، 4 شہری شدید زخمی


بھارتی فوج کی جانب سے لائن آف کنٹرول (ایل او سی) سے متصل شہری آبادی پر بلا اشتعال گولہ باری اور فائرنگ کا سلسلہ رکا نہیں ہے۔

بھارتی فوج کی جانب سے لائن آف کنٹرول (ایل او سی) سے متصل شہری آبادی پر بلا اشتعال گولہ باری اور فائرنگ کی گئی ہے جس کے نتیجے میں 1 بچی شہید اور 4 شہری شدید زخمی ہو گئے۔

پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آج بھی بھارتی فوج کی جانب سے رکھ چکری سیکٹر میں شہری آبادی کو نشانہ بنایا گیا ہے، جس کے نتیجے میں 11 سالہ لڑکی شہید ہو گئی جبکہ 75 سالہ خاتون اور 2 بچوں سمیت 4 افراد شدید زخمی ہو گئے۔

یہ بھی پڑھیئے:۔

کنٹرول لائن پر بھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ، 3 شہری زخمی

شہید ہونے والی بچی کی لاش اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا گیا ہے جہاں زخمیوں کو طبی امداد دی جا رہی اور ان کی جان بچانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج کے دستوں نے بھارتی فوجی پوسٹوں پر فوری طور پر مؤثر جوابی کارروائی کی ہے۔

تازہ ترین