• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارتی فوج کی لائن آف کنٹرول پر بلااشتعال فائرنگ، آئی ایس پی آر


پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ بھارتی فوج نے لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر بلااشتعال فائرنگ کی ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فوج نے ایل او سی پر رکھ چکری اور بروہ سیکٹر میں شہری آبادی پر فائرنگ کی۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ بھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ سے دو خواتین زخمی ہوئی ہیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فوج نے رواں سال ایک ہزار 697 بار سیز فائر کی خلاف ورزیاں کیں۔

تازہ ترین