• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یَشما گِل کی تصویر کے پیچھے چھپا راز کیا ہے؟

پاکستانی ڈرامہ انڈسڑی کی اُبھرتی اداکارہ یشما گِل نے اپنی ایک خوبصورت تصویر شیئر کی ہے جس کی یشما کے مداحوں کی جانب سے خوب تعریفیں کی جارہی ہیں ۔

پاکستا نی اداکارہ یشما گِل نے فوٹو ویڈیو شیئرنگ ایپلیکیشن انسٹاگرام پر اپنی ایک خوبصورت تصویر شیئر کی ہے جس میں وہ خوب مداحوں کی جانب سے تعریفیں بٹور رہی ہیں، یشما تصویر میں گلاس وِنڈو کے سامنے کھڑی ہوئی ہیں۔

یشما گِل نے تصویری شیئر کرتے ہوئے فوٹو گرافر کی محنت اور صلاحیتوں کی بھی تعریف کی ہے، یشما گِل نے تصویر کے ساتھ کیپشن میں لکھا ہے کہ ’ کون کہتا ہے کہ ایک اچھی تصویر کے لیے صرف ایک اچھا پوز درکار ہوتا ہے بلکہ اچھی تصویر کے پیچھے فوٹو گرافر کی بہت محنت بھی درکار ہوتی ہے۔‘


ساتھ ہی میں انہوں نے لکھا کہ باصلاحیت فوٹو گرافر دیکھنے کے لیے مزید تصاویر بھی دیکھیں۔

یشما گِ ل کی جانب سے اپلوڈ کی گئی تصویروں میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اُن کی فوٹو گرافر کوئی اور نہیں بلکہ ہر دلعزیز پاکستانی فلم و ڈرامہ انڈسٹری کی اداکارہ زارا نور عباس ہیں جو بڑے شوق اور دل جمی کے ساتھ یشما کی تصوریں لے رہی ہیں ۔

یَشما کی جانب سے شیئر کی گئی اس پوسٹ پر دونوں اداکاروں کے مداحوں کی جاب سے خوب تعریفیں کی جا رہی ہیں اور ساتھ میں زارا نور کی تصویریں لینے کی صلاحیتوں کو سراہا جا رہا ہے ۔

تازہ ترین