• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب کا اچانک مختلف علاقوں کا دورہ


وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے خود گاڑی ڈرائیو کر کے لاہور شہر کے مختلف علاقوں کا اچانک دورہ کیا۔

وزیراعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدار نے رات گئے بغیر پروٹوکول خود گاڑی ڈرائیو کرکے لاہور کے مختلف علاقوں کا اچانک دورہ کیا۔

انہوں نے شہر میں صفائی اور اسٹریٹ لائٹس کی خراب صورتحال دیکھ کر شدید برہمی کا اظہار کیا۔

عثمان بزدار نے کہا کہ سرکاری فرائض میں غفلت برتنے والے افسر یا ملازم عہدے پر نہیں رہیں گے۔

وزیراعلیٰ نے سرزنش کرتے ہوئے غفلت کے مرتکب عملے کے خلاف کارروائی کا حکم بھی دیدیا۔

ان کا کہنا تھا کہ سرکاری فرائض میں کوتاہی کسی صورت برداشت نہیں ہے۔

تازہ ترین