• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چوہدری شجاعت سے ملاقات،APC میں طے ہوگا کتنا حلوہ کھانا ہے، ورنہ ساراحکومت کھا جائیگی، فضل الرحمٰن

’APC میں طے ہوگا کتنا حلوہ کھانا ہے، ورنہ ساراحکومت کھا جائیگی‘


لاہور (نمائندہ خصوصی، جنگ نیوز) جمعیت علماء اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن نے گزشتہ روز حکمران اتحاد میں شامل ق لیگ کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین سے انکی رہائشگاہ پرملاقات کی اور انکی عیادت کی۔ ملاقات کے بعد دونوں رہنمائوں نے میڈیا سے الگ الگ گفتگو کی۔ 

مولانا فضل الرحمٰن نے کہا کہAPC میں طےہوگا کتنا حلوہ کھانا ہے، ورنہ سارا حکومت کھاجائیگی۔ جبکہ چوہدری شجاعت کا کہنا تھا کہ مولانا فضل الرحمٰن سے ملاقات غیرسیاسی تھی۔فضل الرحمٰن نے بتایا کہ چودھری شجاعت حسین سے ملاقات میں سیاسی باتیں نہیں ہوئیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ اب تو ملک میں عام خاتون کی عزت بھی محفوظ نہیں،خاتون کی عزت پر ڈاکا ڈالنے والے عناصر کو عبرتناک سزا دی جائے، ہمیں روایت سے ہٹ کر مضبوط فیصلے کرنے ہوں گے۔ ذمے دار افراد ایسے بیانات دے رہے جو زخم پر مزید نمک چھڑکنے کے مترادف ہے۔ اے پی سی کی تاریخ طے ہوچکی ہے، پیپلز پارٹی اس کی میزبان ہے۔

انہوں نے کہا کہ 20تاریخ کو اپوزیشن بیٹھ رہی ہے، طے کرنا ہے کتنا حلوہ کھانا ہے ورنہ سارا حکومت کھا جائے گی۔سربراہ جے یو آئی نے کہا کہ ملک میں بیروزگاری، مہنگائی عروج پر ہے، روپے کی قدر زمین بوس ہوچکی اور اب تو ملک میں عام خاتون کی عزت بھی محفوظ نہیں۔

چودھری شجاعت حسین نے کہا کہ مولانا فضل الرحمٰن سے ملاقات غیر سیاسی تھی، ملاقات کے دوران سیاست کے سوا ہر موضوع پر بات ہوئی۔میں نے مولانا فضل الرحمٰن سے کہا کہ کورونا وائرس اللہ تعالیٰ کی طرف سے وارننگ ہے جس نے ساری دنیا کا معیار بدل ڈالا ۔

تازہ ترین