• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مقبوضہ علاقوں میں آبادی کاتناسب بدلناقابل مذمت،آسیان اسلام خالف رجحانات کیخلاف آواز بلند کرے، شاہ محمود قریشی

اسلام آباد(ایجنسیاں )وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے آسیان علاقائی فورم کے رکن ملکوں پر زور دیا ہے کہ وہ خطے اور پوری دنیا میں اسلام مخالف پروپیگنڈے اور انتہا پسندی کے رجحانات کے خلاف اپنی آواز بلند کریں۔انہوں نے یہ بات آن لائن منعقد ہونے والے 27ویں علاقائی آسیان فورم میں شرکت کرتے ہوئے کہی۔وزیر خارجہ نے کہا کہ مقبوضہ علاقوں میں آبادی کا تناسب بدلنا قابل مذمت،آسیان اسلام مخالف رجحانات کیخلاف آواز بلند کرےپاکستان نے بھارت اور دنیا بھر سے سکھ یاتریوں کو سہولت فراہم کرنے کیلئے گزشتہ سال کرتارپور راہدار ی کھولنے کا تاریخی قدم اٹھایا۔افغانستان میں امن عمل کے لئے پاکستان کے کردار کواجاگرکرتے ہوئے انہوں نے افغانوں کی قیادت میں افغان امن ومصالحتی عمل کے لئے پاکستان کی مستقل حمایت کااعادہ کیا۔
تازہ ترین