• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

موٹروے واقعہ،جمعرات کو وزیر اعلیٰ ہائوس پر دھرنادینگے،سراج الحق

اسلام آباد (نمائندہ جنگ) امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے کہاہے کہ موٹروے واقعہ کیخلاف جمعرات کو کو وزیر اعلیٰ ہائوس پر دھرنادینگے،جماعت اسلامی 12ربیع الاول سے نظام مصطفیؐ کےنفاذ اورسودکےخاتمہ کی تحریک شروع کریگی، ملک میں ایک طویل عرصے سے مالی، سیاسی، نظریاتی کرپشن ہےہر طرح کی کرپشن پہلے بھی تھی اور اب بھی ہے اس میں کوئی تبدیلی نہیں آئی،کرپشن فری پاکستان ہمارا ہدف ہے اور ہم بہترین آپشن ہیں۔جہاں بھی جماعت اسلامی کو نمائندگی ملی وہاں کے عوام اس کی کارکردگی پر فخر کرتے ہیں،پیپلز پارٹی ، ن لیگ اور پی ٹی آئی مکمل نا کام ہوئی ہے،ہم کسی بھی ایسی تحریک اور کوشش کا ساتھ نہیں دیں گے جس سے پھر یہی لوگ اقتدار میں آ جائیں۔ اب جہاں ظلم ہو گا وہاں جماعت اسلامی اس کو چیلنج کرے گی ،جماعت اسلامی 12ربیع الاول کے مبارک دن سے ملک میں نظام مصطفی ﷺکے نفاذ اور سود کے خاتمہ کی تحریک شروع کرے گی اورموٹروے واقعہ کے خلاف 17ستمبر کو وزیر اعلیٰ ہائوس پنجاب کے سامنے دھرنا دیا جائے گا ۔
تازہ ترین