• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی میں کہیں کہیں بوندا باندی کا امکان

شہر قائد کراچی میں بارش کا کوئی امکان نہیں ہے تاہم کچھ علاقوں میں رات اور دن کے اوقات میں بونداباندی اور پھوار ہونے کی توقع ہے۔

یہ بھی پڑھیے: کراچی سمیت سندھ میں بارشوں کے نئے سسٹم کی آمد متوقع

چیف میٹرولوجسٹ سردارسرفراز کا کراچی کے موسم سے متعلق کہنا ہے کہ کراچی مون سون سلسلےکا کافی بڑاحصہ سمندرمیں منتقل ہوگیا ہے۔

چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز کے مطابق نئے سلسلے کے کچھ اثرات دیہی سندھ میں ہلکی بارش کی شکل میں نمودار ہو سکتے ہیں جبکہ کراچی میں بارش کا کوئی امکان نہیں ہے ۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز محکمہ موسمیات کی جانب سے  کراچی کے کچھ علاقوں میں بوندا باندی اور ہلکی بارش کا امکان ظاہر کیا گیا تھا ۔

محکمہ موسمیات کی جانب سے پیشگوئی کی گئی تھی  کہ آج شہر قائد کا مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہنے کے ساتھ کچھ علاقوں میں بوندا باندی اور ہلکی بارش کا امکان ہے۔

تازہ ترین