یوم دفاع پاکستان فیسِول ہاکی میچ میں چیف منسٹر الیون,کراچی اورنج اور خواتین انڈر 15 الیون نے اپنے میچز جیت لئے. اس موقع پر اسپورٹس جرنلسٹس ایسوسی ایشن سندھ(سجاس) اور کراچی اورنج کے درمیان کھیلا جانے والا میچ سب کی توجہ کا مرکز بن گیا۔ صوبائی وزیر شہلا رضا نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے, اس موقع پرکراچی ہاکی ایسوسی ایشن کے پیٹرن انچیف ریٹائرڈ ایڈمرل عارف اللہ حسینی ، سابق قومی کپتان سمیع اللہ، حنیف خان، ممبر قومی اسمبلی اقبال محمد علی ، ٹرپل اولمپیئن افتخار سید،کے ایچ اے کے سیکریٹری حیدر حسین، سجاس کے سیکریٹری اصغر عظیم، کے ایچ اے ویمنز ونگ کی پیٹرنز ڈاکٹر اسماء علی شاہ. ناہید باجی, کے ایچ اے کے چیئرمین گلفراز خان, سینئر نائب صدر ڈاکٹر ماجد. خازن کے ایچ اے ابوذر غفار,جاوید اقبال, پی پی پی کے رہنما سہیل عابدی,پی آئی ایچ کے سیکریٹری پروفیسر راؤ جاویداقبال, ایس پی پولیس اعجاز خان سمیت کے ایچ اے کے دیگر عہدیداران اور شائقین ہاکی کی بڑی تعداد موجود تھی۔معروف اینکر پرسن مرزا اقبال بیگ نے نظامت کے فرائض انجام دئیے۔
اسپورٹس کیوب بیڈمنٹن اکیڈمی کے زیر اہتمام ناظم آباد جیم خانہ کراچی میں فری بیڈمنٹن کیمپ کے اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بیڈمنٹن کی معروف کھلاڑی پلوشہ بشیر نے کہا کہ نوجوانوں کو گراس روٹ لیول کی سطح پر تربیت کی اشد ضرورت ہے، کیمپ کے دوران 45سے زائد کھلاڑیوں کو تربیت دی گئی، یوم دفاع باسکٹ بال ٹورنامنٹ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سابق ڈپٹی کمشنر سید صلاح الدین احمد نے کہا کہ وطن کی ترقی اور اس کی حفاظت ہم سب کی ذمہ داری ہے، اس موقع پر ر خالد جمیل شمسی، جنرل منیجر اسپورٹس کرنل (ر) سید بصیر عالم، شاہدہ پروین کیانی، محمد ارشد، غلام إھدم خان اور دیگر نے خطاب کیا۔
یوم دفاع نمائشی ہاکی میچ الصغیر کلب نے کینٹ کمبائنڈ کلب نے جیت لیا، عارف حنیف نے ڈبل ہیٹ ٹرک بنائی، مہمان خصوصی جاوید اقبال بیگ تھے بعد ازاں انہوں نے صغیر کلب کے سیکریٹری عظمت پاشا ، سید صغیر حسین ، عامر صدیقی ، اور دیگر کے ہمراہ انعامات تقسیم کئے ،پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن انوائرمنٹ کمیشن کی ممبر تہمینہ آصف نے کہا ہے کہ کھیل اور درخت انسانی صحت کیلئے ناگزیر ہیں، اس موقع پر سندھ اولمپک ایسوسی ایشن کے سیکریٹری جنرل احمد علی راجپوت،فردوس اتحاد کے صدر غلام محمد خان، ماسٹر اصغربلوچ، شہزاد قاضی سمیت کھیلوں سے وابستہ دیگر شخصیات بھی موجود تھیں، تہمینہ آصف شجرکاری مہم کا افتتاح کیا، پاکستان رنگ بال فیڈریشن کے زیر اہتمام خیبر پختونخواہ رنگ بال ایسوسی ایشن کے اشتراک سے 3روزہ ریفریز اینڈ کوچنگ کورس ختم ہوگیا۔
تقریب میں پاکستان رنگ بال فیڈریشن کے صدر محمد اجمل ،جنرل سیکریٹر ی رشید گل نے بھی شرکت کی ،کورس میں چاروں صوبوں سے50سے زائد ریفریز اور کوچز نے حصہ لیا، پاکستان تائیکوانڈو فیڈریشن کے زیراہتمام لاک ڈاوٗن میں ہوئی آن لائن قومی تائیکوانڈ چیمپئن شپ میں حیدرآباد کے کامیاب کھلاڑیوں میں تقریب تقسیم میڈل و اسناد کا انعقاد کیا گیا، مہمان خصوصی پرویز احمد شیخ تھے ، سندھ سیپاک ٹاکرا ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام اور پاکستان سیپاک ٹاکرا فیڈریشن کے تعاون سے نارتھ کراچی جیمخانہ پر یوم دفاع سیپاک ٹاکرا چیمپئن شپ کا انعقاد کیا گیا ، کراچی وائٹس نے کراچی گرین کو شکست دیکر ٹرافی اپنے نام کی جبکہ خواتین کی ٹرافی کراچی وائٹس کے نام رہی۔
اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی سندھ اولمپک ایسوسی ایشن کے سینئر نائب صدر انجینیئر محفوظ الحق تھے جبکہ غلام محمد خان مہمان اعزازی تھے۔ یوم دفاع باکسنگ ٹورنامنٹ لیاری باکسنگ کلب نے اپنے نام کرلیا ،مہمان خصوصی کراچی اسپورٹس فائونڈیشن کے صدر سید وسیم ہاشمی تھے اس موقع پر اولمپئین ملنگ بلوچ، پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کے میڈیا ایڈوائیزر آصف عظیم، سندھ اولمپک ایسوسی ایشن کے سیکریٹری احمدعلی راجپوت،نائب صدر تہمینہ آصف، سندھ باکسنگ ایسوسی ایشن کے صدر اصغر بلوچ بھی موجود تھے۔