• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان کی خوبصورتی نے عروہ کو اپنا دیوانہ بنادیا

لاک ڈاؤن ختم ہوتے ہی سیر سپاٹے شروع کرنے والی فلم و ٹی وی انڈسٹری کی معروف اداکارہ عروہ حسین کو پاکستان کے شمالی علاقوں کی خوبصورتی نے اپنا دیوانہ بنا دیا ہے۔ٖ

فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر عروہ حسین نے اپنی کچھ تصاویر پوسٹ کیں جن میں اداکارہ اسکردو کی خوبصورت ترین کچورا جھیل کی ایک کشتی میں کھڑی ہیں۔













’’کچورا جھیل ایک صاف پانی کی جھیل ہے جسے پاکستان کی دوسری خوبصورت ترین جھیل بھی کہا جاتا ہے کیونکہ اِس کے حسین نظارے دیکھنے والوں پر اپنی سحر طاری کردیتا ہے‘‘

تصویر پوسٹ کرتے ہوئے عروہ حسین نے بڑے ہی فخریہ انداز میں لکھا کہ ’یہ ہے میرا خوبصورت پاکستان اور ہر بار اِس کی خوبصورتی دیکھ کر مجھے اپنے ملک سے دُگنی محبت ہوجاتی ہے۔‘

اداکارہ نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں ہیش ٹیگ اسکردو اور ٹریول پاکستان بھی استعمال کیا۔

اِس کے علاوہ عروہ حسین نے اپنی ایک اور تصویر بھی پوسٹ کی جس میں وہ شِگر فورٹ اسکردو میں موجود ہیں۔


عروہ حسین نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں لکھا کہ ’400 سال پرانے شِگر قلعے کی کہانیوں نے میرے اندر کے بچے کو جگا دیا ہے کیونکہ مجھے بچپن سے ہی اس طرح کی تاریخ بہت پسند کرتی ہے۔‘

واضح رہے کہ اس سے قبل بھی عروہ نے اپنی ایک تصویر انسٹاگرام پر پوسٹ کی تھی جس میں وہ جھیل میں کشتی چلاتی نظر آرہی تھیں۔


تصویر پوسٹ کرتے ہوئے عروہ حسین نے اپنے مداحوں کے لیے ایک معنی خیز کیپشن بھی لکھا، اُنہوں نےلکھا تھا کہ کوئی بھی شخص نئے سمندروں کو اُسی وقت دریافت کرسکتا ہے کہ جب اُس میں ساحل کو نظر انداز کرنے کی ہمت ہو۔

عروہ حسین نے مزید لکھا تھا کہ اگرچہ یہ ایک جھیل ہے لیکن پھر بھی آپ میری بات کا مطلب سمجھ جائیں۔

تازہ ترین