آپ آف لائن ہیں
پیر3؍صفر المظفّر 1442ھ 21؍ستمبر 2020ء
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Jang Group

ڈاکٹر ماہا کی قبر کشائی، تفتیشی افسر میرپور خاص پہنچ گیا


ڈاکٹر ماہا شاہ کیس میں قبر کشائی کا عدالتی حکم نامہ لے کر تفتیشی افسر میرپور خاص پہنچ گیا، جوڈیشل مجسٹریٹ میرپور خاص کے حکم سے میڈیکل بورڈ تشکیل دیا جائے گا۔

تفتیشی حکام کے مطابق ماہا شاہ ہلاکت کیس کاتفتیشی افسر سیشن جج جنوبی کا قبرکشائی کا آرڈر لے کر میرپورخاص پہنچ گیا ہے، قبرکشائی کے لئے سیشن جج کا حکمنامہ جوڈیشل مجسٹریٹ میرپورخاص کو دیا جائے گا ۔

جوڈیشل مجسٹریٹ میرپورخاص کےفیصلے پر میڈیکل ٹیم تشکیل دی جائیگی، تفتیشی حکام کے مطابق جامشورو سے ہی ڈاکٹرزکی ٹیم بنے گی اور امید ہے کہ آج میڈیکل ٹیم کا حکم جاری ہوجائے گا۔

دوسری جانب تفتیشی حکام نے مزید بتایا کہ مرکزی ملزمان جنید اوروقاص کی ضمانت منسوخی کی درخواست دی جائیگی کیونکہ دونوں ملزمان تفتیشی افسرسے تعاون نہیں کر رہے ہیں۔

تفتیشی حکام کا کہنا ہے کہ دونوں ملزمان نے آج فرانزک کیلئے موبائل فون دینے تھے جو تاحال نہیں دیئے گئے ہیں۔

قومی خبریں سے مزید