• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈاکٹر ماہا کا اپنے والد سے جائیداد کا تنازع تھا، ملزم ڈاکٹر جنید

ڈاکٹر ماہا کا اپنے والد سے جائیداد کا تنازع تھا، ملزم ڈاکٹر جنید 


کراچی(اسٹاف رپورٹر)ڈاکٹر ماہا کیس میں نامزد ملزم کی جانب سے نئے انکشافات کے بعد معا ملہ نیا رخ اختیار کر گیا ۔ڈاکٹر ماہا کیس سے متعلق ماہا کے دوست اور مقدمے میں نامزد ملزم جنید نے پریس کانفرنس میں انکشاف کیا ہے کہ متوفیہ کے والد آصف شاہ نے مجھ پر الزامات عائد کیے اور میرے آڈیو پیغامات چلائے گئے، جبکہ معاملہ اس کے برعکس ہے، ماہا کے اپنے والد کے ساتھ بھی تعلقات اچھے نہیں تھے، بلکہ دونوں باپ بیٹی کا جائیداد پر تنازع بھی چل رہا تھا،ملزم جنید نے بتایا کہ ڈاکٹر ماہا سے میری ملاقات 2016 ء میں ہوئی اور یہ دوستی اس کی موت تک رہی، ماہا نے مجھے ویلنٹائن ڈے پر تحفہ بھی دیا اور 19جولائی کو میری سالگرہ پر کارڈ بھی بناکر دیا، آخری پیغام میں بھی محبت کا اظہار کیا، اگر ماہا پر تشدد کرتا تو وہ مجھے محبت بھرے پیغام نہ بھیجتی ، جنید نے بتایا کہ 18اگست کو رات نو بجے میں نے ماہا کے لیے گھر پر چاکلیٹ چھوڑیں، اور ڈیڑھ گھنٹے بعد ماہا کے بھائی نے کال کرکے بتایا کہ ماہا نے خود کو گولی مارلی ہے، میں اسپتال پہنچا اور باہر کھڑا رہا، ماہ کے اہلخانہ نے پولیس کو ماہا کا فون دینے سے انکار کردیا،جنید نے بتایاکہ ماہا نے خودکشی نہیں کی، میرا ذاتی خیال ہے یہ قتل کا معاملہ ہے، ماہا کے کیس کی جے آئی ٹی تشکیل دی جائے، ماہا کے بھائی ناد علی اور میرا ڈرگ ٹیسٹ ہونا چاہیے جس کے لیے میں تیار ہوں۔

تازہ ترین