• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خواجہ سرا گل پانٹرا کا مبینہ قاتل گرفتار

پشاور پولیس نے خواجہ سرا شکیل عرف گل پانٹرا کے قتل میں ملوث مبینہ ملزم کو گرفتار کر لیا ہے۔

سی سی پی او پشاور محمد علی گنڈا پور نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ خواجہ سرا گل پانڑا کو 9 ستمبر کو قتل کیا گیا تھا ، پولیس نے تفتیش کرتے ہوئے خواجہ سرا کے قتل میں ملوث مرکزی ملزم رفیع اللہ کو گرفتار کرلیا ہے۔

ملزم کی نشاندہی پر مزید افراد کو شامل تفتیش کیا گیا ہے اور دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لیے بھی کوششیں جاری ہیں ۔

سی سی پی او کا کہنا ہے کہ خواجہ سراؤں کے معاملات کے لیے ایس پی سٹی اور اے ایس پی گلبہار فوکل پرسن ہوں گے، جبکہ تھانہ گلبہار کا وکٹم سپورٹ ڈیسک خواجہ سراؤں کے لیے بھی کام کرے گا اور خواجہ سراء کے خلاف جرائم کی فوری ایف آئی آر درج کی جائے گی ۔

انہوں نے کہا کہ خواجہ سراؤں پر تشدد اور ڈرانے دھمکانے والوں کے خلاف کارروائی ہوگی ۔

اس موقع پر خواجہ سرا ایسوسی ایشن کی رہنما آرزونے میڈیا سے گفتگو کرت ہوئے کہاکہ پولیس کی شکرگزار ہوں کہ گل پانڑا کا مبینہ قاتل پکڑا گیا،میری گل پانڑا کے ورثاء سے اپیل ہے کہ ملزمان سے صلح نہ کریں۔

آرزو نے کہا کہ غیرقانونی سرگرمیوں میں ملوث خواجہ سراؤں کے خلاف کارروائی کی جائے،ہم چاہتے ہیں کہ ایسے عناصر کے خلاف پولیس آپریشن کرے۔

تازہ ترین