• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


پشاور کے نواحی علاقہ پلوسی میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک خواجہ سرا جاں بحق جبکہ دوسرا زخمی ہوگیا، خواجہ سراؤں کو پروگرام سے واپسی پر نشانہ بنایا گیا۔

پولیس کے مطابق دونوں خواجہ سراؤں کو فائرنگ کا نشانہ پشاور کے نواحی علاقے میں پروگرام سے واپسی پر بنایا گیا، فائرنگ کے نتیجے میں خواجہ سرا گل پانڑا جاں بحق جبکہ چاہت زخمی ہو گئی۔


واقعے کے فوری بعد لاش اور زخمی خواجہ سرا کو طبی امداد کے لیے خیبر ٹیچنگ اسپتال منتقل کردیا گیا جہاں اسپتال انتظامیہ کے مطابق زخمی خواجہ سرا چاہت کی حالت تسلی بخش نہیں ۔

پولیس کے مطابق خواجہ سرا گل پانڑا کی نعش پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دی گئی ہے جبکہ پولیس کی جانب سے واقعہ کی تحقیقات کی جارہی ہے۔

تازہ ترین