• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


آپ نے اکثر نوجوانوں کو تو اسکیٹنگ کرتے دیکھا ہی ہوگا ، مگر اب کتے بھی اسکیٹنگ کرنے لگے ہیں۔

جی ہاں باسکٹ بال کے ایک امریکی کھلاڑی ریکس چیمپئن نے اپنے ٹوئیٹر اکائونٹ سے ایک ویڈیو پوسٹ کی ہے، جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک چھوٹا سا کتا سڑک پر کسی ماہر اسکیٹر کی طرح اسکیٹنگ کررہا ہے، جسے دیکھ کر لوگ خوب محظوظ ہورہے ہیں۔

ریکس چیمپئن نے ویڈیو کے کیپشن میں لکھا کہ ’’ایک ماہر اسکیٹر‘‘ کی ویڈیو دیکھیں۔

36 سیکنڈ کی اس ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اسکیٹ بورڈ کے اوپر ایک کتا کھڑا ہوا ہے، جس کے کچھ ہی دیر بعد وہ اسکیٹنگ شروع کردیتا ہے، جبکہ اس کے اطراف میں کرسیوں پر لوگ بیٹھے ہوئے ہیں اور سڑک پر موجود پیدل چلتے لوگ بھی اس کتے کی اسکیٹنگ کو دیکھ کر خوب محظوظ ہورہے ہیں اور اپنے موبائل سے اس کی تصاویر اور ویڈیو بنانے میں مصروف ہیں اور اس کتے کے ٹیلنٹ کو خوب سراہ رہے ہیں۔

اس ننھے کتے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہورہی ہے ، جسے اب تک 5 لاکھ سے زائد افراد دیکھ چکے ہیں۔

تازہ ترین