• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹینس: ٹاپ سیڈ فرحان الطاف، شعیب عباس اور عباد سرور کی کامیابی

ٹاپ سیڈ فرحان الطاف، شعیب عباس اور عباد سرور کامیابی حاصل کرکے تقویت الایمان اسکول سندھ رینکنگ ٹینس چیمپئن شپ کے اگلے راؤنڈ میں پہنچ گئے۔

یونین کلب کراچی میں کھیلی جانے والی چیمپئن شپ میں مینز سنگلز کے میچز میں دلچسپ مقابلے ہوئے خیر پور کے شعیب عباس نے طویل مقابلے کے بعد سید عون کو 6-3, 3-6, 10-5 سے ہرا کر اگلے مرحلے میں جگہ بنائی۔

 مینز سنگلز کے ٹاپ سیڈ فرحان الطاف نے اظہر کچھی کو 6-2, 4-3 سے زیر کیا۔

مینز سنگلز کے دیگر مقابلوں میں عباد سرور نے عباد الدین کو اور عامر ممتاز نے محمد عامر قمر کو ہرایا۔

 انڈر 17سنگلز کے راؤنڈ رابن مقابلے میں کاشان طارق نے حسن احمد کو، انڈر15سنگلز میں عبداللّٰہ رازق نے عبدلقادر کو، انڈر 13سنگلز میں بلال شاہ، دہروف داس نے جبکہ مینز ڈبلز کے پہلے راؤنڈ میں محمد علی اور سعد احمد کی جوڑی نے اسد احمد اور محمد سطوت کو شکست دی۔

تازہ ترین