انقرہ(مانیترنگ ڈیسک)اسلامی فتوحات پر مبنی شہرہ آفاق ترک سیریز ’ارطغرل غازی‘ میں حلیمہ سلطان کا کردارادا کرنے والی ترک اداکارہ اسرا بیلگیچ کی باکسنگ سیکھنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائر ل ہوگئی ہے۔ ’ارطغرل غازی‘ میں ایک سخی اور صاف دل حلیمہ سلطان کا کردار ادا کرکے تُرکی سمیت دُنیا بھر میں اپنی مقبولیت کے جھنڈے گاڑنے والی تُرک اداکارہ اسرا بیلگیچ کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر زیرِگردش ہے جس میں اداکارہ باکسنگ سیکھتی نظر آرہی ہیں۔ اسرا بیلگیچ کی وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ وہ جیم میں موجود ٹرینر سے باکسنگ کی تربیت حاصل کر رہی ہیں۔دوسری جانب کہا جارہا ہے کہ اداکارہ نے باکسنگ کی ٹریننگ اپنے نئے ڈرامے ’رامو‘ کے لیے لی تھی اور یہ ویڈیو اُسی ڈرامے کی شوٹنگ کے دوران کی ہے۔ یاد رہے کہ ’رامو‘ جرائم پر مبنی کرتا ایک ترکش ڈراما ہے جس کی نشریات کا آغاز تُرکی میں ہوگیا ہے۔ اِس سے قبل اسرا بیلگیچ نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنے نئے ڈرامے’رامو‘ کے پوسٹر کی تصویر شیئر کی تھی۔علاوہ ازیں تاریخی ڈرامے ارطغرل غازی سے عالمی شہرت حاصل کرنے والی ترک اداکارہ اسریٰ بلجک نے پاکستان میں بھی مقبولیت کے جھنڈے گاڑ دیئے ہیں اور اب انہوں نے اردو بھی زبان سیکھنا شروع کردی ہے۔ارطغرل میں اپنے کردار حلیمہ سلطان سے شہرت حاصل کرنے والی اسریٰ بلجک کی سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو زیر گردش ہے جس میں انہیں اردو میں استعمال ہونے والے عام الفاظ سیکھتے اور ان کا انگریزی اور ترکی زبانوں میں ترجمہ کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔اسریٰ بلجک نے اس ویڈیو میں اردو کے محاورے ’’صحیح وقت پر صحیح جگہ پر ہونا‘‘ کو بالکل درست تلفظ کے ساتھ ادا کرکے حیران کردیا، اس کے علاوہ پنجابی لہجے میں آیا تے چھا گیا بھی ادا کرنے کی کوشش کی۔ اداکارہ نے ’بہت اعلیٰ‘ ’جوبات ہے‘ اور جگاڑ جیسے الفاظ بھی خوبی سے ادا کیے اور لفظ چیتا کو اپنا پسندیدہ لفظ قرار دیا۔