• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیاپاکستان سرٹیفکیٹ کا آغاز ، ڈالر اور روپے میں سرمایہ کاری کی جاسکے گی

اسلام آباد ( تنویر ہاشمی ، کامر س رپور ٹر ) نیا پاکستان سرٹیفکیٹ کی کمرشل بنکوں یوبی ایل ، ایچ بی ایل ، ایم سی بی ، بنک الفلاح ، سٹنڈرڈ چارٹرڈ اور سمبا بنک کے روشن ڈیجیٹل اکائونٹس سے سرمایہ کاری کا پیر سےآغاز کیا گیا ہے، ڈالر اور روپے میں سرمایہ کاری کی جاسکے گی ،سرٹیفکیٹ زکواۃ کٹوتی سے مستثنیٰ ، 10 فیصدمنافع پر ٹیکس نافذ ،بنکوں کے پاس گروی رکھ کر قرض لیا جاسکے گا، وزارت خزانہ کے مطابق نیا پاکستان سرٹیفکیٹ کا شریعہ کمپلائنٹ ورژن بھی جلد آجائیگا، نیاپاکستان سرٹیفکیٹ کے رولز کے تحت سرمایہ کاری امریکی ڈالر اور پاکستانی روپے دونوں کرنسیوں میں کی جاسکے گی، وزارت خزانہ نے سرٹیفکیٹ کی مالیت اور سرمایہ کاری کی مدت کے مطابق منافع کی شرح کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے، سرمایہ کاری کی مدت تین ماہ ، 6 ماہ ، ایک سال ، تین سال اور پانچ سال کیلئے ہوگی ، تین ماہ کیلئےکم از کم 5000 ڈالر کے سرٹیفکیٹ پر شرح منافع 5.5فیصد، 6ماہ کیلئے شرح منافع 6فیصد ، ایک سال کے سرٹیفکیٹ پر شرح منافع 6.5فیصد ، تین سال کیلئے شرح منافع سالانہ 6.75فیصداور پانچ سال کیلئے شرح منافع 7فیصد سالانہ مقرر کی گئی ہے جبکہ پاکستانی روپے میں کم از کم ایک لاکھ روپے کے سرٹیفکیٹ پر تین ماہ کیلئے شرح منافع 9.5فیصد ، چھ ماہ کے سرٹیفکیٹ پر شرح منافع10فیصد ، ایک سال کیلئے 10.5فیصد ، تین سال کے سرٹیفکیٹ پر شرح منافع سالانہ 10.75فیصد اور پانچ سال کے سرٹیفکیٹ پر شرح منافع سالانہ 11 فیصد مقرر کی گئی ہے، نیا پاکستان سرٹیفکیٹ کے جاری رولز کے تحت پاکستانی شہری اور بیرون ملک مقیم پاکستانی سرمایہ کاری کر سکیں گے ، رولز کے تحت کالعدم تنظیموں کی سرمایہ کاری روکنے کی ذمہ متعلقہ بنکوں کی ہوگی ۔

تازہ ترین