• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی کے مختلف علاقوں میں پیر کو ہلکی بارش

کراچی کے مختلف علاقوں میں پیر کو ہلکی بارش 


کراچی (اسٹاف رپورٹر) کراچی کے مختلف علاقوں میں پیر کو ہلکی بارش ہوئی ۔محکمہ موسمیات کے مطابق سب سےزیادہ بارش سرجانی ٹاؤن میں ہوئی جبکہ نارتھ کراچی ، نارتھ ناظم آباد، راشد منہاس روڈ ، ابوالحسن اصفہانی روڈ ، گلشن اقبال ، سعدی ٹاؤن ، سپرہائی وے ، گڈاپ سمیت دیگر علاقوں میں ہلکی بارش ہوئی ۔ شہر کے کچھ علاقوں میں مطلع جزوی طور پر آبر الود رہا۔واضح رہے کہ محکمہ موسمیات کی جانب سے کراچی کے بعض علاقوں سمیت اندرون سندھ کے متعدد اضلاع میں بارشوں کی پیش گوئی کی ہے۔محکمہ موسميات کے مطابق بارش برسانے والا سسٹم بھارتی گجرت اور ممبئی میں موجود ہے۔ اس سسٹم کے باعث کچھ مون سون ہوائیں مشرقی سندھ میں داخل ہوگئیں جو آئندہ 4 سے 5 روز تک موجود رہے گا لیکن اس کی شدت انتہائی کم ہوگی۔

تازہ ترین