• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ضلعی انتظامیہ نے چارسدہ روڈ سے تجاوزات کا خاتمہ کر دیا

پشاور( وقائع نگار) ضلعی انتظامیہ پشاور نے ٹائون ٹو انتظامیہ کے ہمراہ آپریشن کر تے ہوئے چارسدہ روڈ پر لنڈے سڑک سے تجاوزات کا خاتمہ کر دیا۔ اس حوالے سے ڈپٹی کمشنر پشاور محمد علی اصغر کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر (شاہ عالم) صوبیہ حسام نے ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر شاہ وزیر، اسسٹنٹ کمشنر (زیر تربیت) اسفندیار خان ، ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر (زیر تربیت) عامر مصطفی ، ٹائون ٹو کے انفورسمنٹ آفیسر ارباب میر عالم اورتحصیلدار عنایت خان کے ہمراہ چارسدہ روڈ لنڈے سڑک پر تجاوزات کے خلاف کاروائی کا آغاز کیا۔ اس موقع پر کسی بھی ناخوشگوار واقع سے بچنے کے لیے پولیس کی بھاری نفری کو تعینات کیا گیا تھا۔کاروائی کے دوران40 سے زائد دکانوں کے غیر قانونی چھجوں ، تھڑوں اور دیگر تجاوزات کو مشینری سے مسمار کر دیا گیا۔اس موقع پر دکانداروں کو ہدایت کی گئی کہ دکانوں سے باہر تجاوزات قائم نہ کریں اور اپنی حدودمیں رہیں ۔بصورت دیگر قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔ڈپٹی کمشنر پشاور محمد علی اصغرکے مطابق پشاور کے تمام علاقوں میں غیر قانونی تجاوزات کے خلاف بلا امتیاز آپریشن جاری رہے گا۔اور دوبارہ تجاوزات قا ئم کرنے والوں کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جا ئے گی۔
تازہ ترین