آپ آف لائن ہیں
اتوار2؍صفر المظفّر 1442ھ 20؍ستمبر 2020ء
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Jang Group

موٹروے زیادتی کیس: پولیس کا خوف، کئی خانہ بدوش گھروں کو تالے لگا کر فرار


موٹروے زیادتی کیس کے واقعے کے قریب کرول گاٹی گاؤں واقع ہے، وہاں بنی خانہ بدوشوں کی بستی کے کئی گھروں کو تالے لگے ہیں، لوگ پولیس کے خوف سے فرار ہو گئے۔

کرول گاؤں کے رہائشیوں نے مطالبہ کیا ہے کہ خاتون سے زیادتی کرنے والے ملزمان کو اسی جگہ پر سنگسار کر کے نشان عبرت بنایا جائے۔

لاہور سیالکوٹ موٹر وے سے ملحقہ گاؤں کرول گاٹی کی خانہ بدوشوں کی بستی سے پولیس نےخاتون زیادتی کیس کے سلسلے میں درجنوں افراد کو تفتیش کے لیے حراست میں لیا ہے۔

پولیس کے ڈر سے اس بستی کے اکثر رہائشی اپنے بچوں اور سامان کو وہیں چھوڑ کر غائب ہو گئے ہیں۔

جیو نیوز نے کرول گاؤں کا دورہ کیا اور مقامی لوگوں سے سیالکوٹ موٹروے واقع پر خاتون سے زیادتی کے واقعے سے متعلق پوچھا۔

گاؤں کے رہائشیوں نے مطالبہ کیا کہ واقعے کے ملزمان کو اسی جگہ پر سنگسار کرکے نشان عبرت بنایا جائے۔

پولیس کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ پورے علاقے میں جانچ پڑتال جاری ہے، جو لوگ اپنے گھر بند کرکے جاچکے ہیں، ان کا ڈیٹا اکٹھا کیا جارہا ہے، جو بھی جرائم میں ملوث پائے گئے وہ گرفتار کرلیے جائیں گے۔

تاہم دوسری جانب موٹر وے پر انسانی روپ میں درندوں کے آنے کے لئے لگائی گئی فینس آج بھی نامکمل ہے، ملزمان اس راستے سے جب چاہیں آسانی سے موٹر وے پر جاسکتے ہیں۔

قومی خبریں سے مزید