• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

زمبابوے ٹیم کا دورہ پاکستان، کوویڈ 19پروٹوکولز تاحال تیار نہ ہوسکے

زمبابوے کرکٹ ٹیم کا دورہ پاکستان اگلے ماہ شیڈول ہے لیکن کوویڈ 19 پروٹوکولز تاحال تیار نہیں ہوسکے ہیں۔

زمباوبوے کرکٹ ٹیم کے دورہ پاکستان کے لئے کوویڈ 19 پروٹوکولز تیاری کے مراحل میں ہیں، جنہیں اب تک حتمی شکل نہیں دی جا سکی۔

ذرائع کے مطابق زمبابوے کرکٹ کے ساتھ پروٹوکولز اور شیڈول پر بات چیت ابتدائی مراحل تک محدود ہے۔

ذرائع کے مطابق کوویڈ 19 پروٹوکولز کو حتمی شکل دے کر زمبابوے کرکٹ کو تاحال نہیں بھجوایا جا سکا ہے۔

ذرائع کےمطابق زمبابوے کرکٹ نے بائیو سیکور ببل کے حوالے سے تفصیلات مانگی تھیں۔

زمبابوے کرکٹ نے پروٹوکولز کے مطابق حکومت سے دورے کے لئے این او سی طلب کرنا ہے، حکومتی این او سی کے لئے پی سی بی کا کوویڈ 19 ایس او پیز بھیجنا لازمی ہے۔

پی سی بی کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ ایس اوپیز پر تیزی سے کام جا ری ہے، زمبابوے کرکٹ کو جلد ہی کوویڈ 19 پروٹوکولز کے ایس او پیز بھجوا دیئے جائیں گے۔

یاد رہے کہ زمبابوے کرکٹ ٹیم کی پاکستان آمد اکتوبر کے تیسرے ہفتے میں متوقع ہے۔

زمبابوے کی ٹیم سے پاکستان کی 3 ون ڈے اور 3 ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز ملتان اور راولپنڈی میں شیڈول کی جارہی ہے۔

تازہ ترین