ملتان (سٹاف رپورٹر) شاہ محمود قریشی کو مدعو کرنے کا الزام،پی پی رہنما صائمہ کو شوکاز نوٹس کے بعد پارٹی میں گروہ بندی، پاکستان پیپلز پارٹی جنوبی پنجاب کی جنرل سیکرٹری نتاشہ دولتانہ کی جانب سے ملتان سےتعلق رکھنے والی شعبہ خواتین جنوبی پنجاب کی جنرل سیکرٹری صائمہ عامر کو شوکاز نوٹس نے گروپ بندی کا شکار پارٹی میں مذید انتشار پیدا کردیا ہے اور ایک گروپ اس نوٹس کے حق میں ہے جبکہ دوسرا اس نوٹس کو بلاجواز اور خلاف قاعدہ قرار دے رہا ہے، صائمہ عامر پر الزام عائد کیا گیا کہ انہوں نے 9 محرم الحرام کو وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کو اپنے گھر لنچ پر بلایا جو کہ پارٹی ڈسپلن کے خلاف ہے۔