• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈاکٹر ماہا کے والد نے میڈیکل بورڈ کیلئے درخواست جمع کرادی

کراچی میں مبینہ خودکشی کیس میں ڈاکٹر ماہا شاہ کے والد نے میڈیکل بورڈ کے لیے کراچی میں ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کی عدالت میں درخواست جمع کرادی۔

درخواست میں ڈاکٹر ماہا کےوالد نے کہا ہے کہ پولیس نے ماہا کے واقعے کو خودکشی قرار دیا،شواہد بھی خود کشی کے مطابق جمع کیے، پوسٹ مارٹم کی رپورٹ غلط ہے۔

ان کاکہنا تھا کہ ڈاکٹر ماہا کی قبر کشائی ، پوسٹ مارٹم اور مزید میڈیکل معائنے کی اجازت دی جائے، درخواست پر سماعت 19 ستمبر کو ہوگی۔

واضح رہے کہ ڈاکٹر ماہا کیس میں قبر کشائی کا عدالتی حکم نامہ لے کر تفتیشی افسر گزشتہ روز میرپور خاص پہنچا ہے، جبکہ جوڈیشل مجسٹریٹ میرپور خاص کے حکم سے میڈیکل بورڈ تشکیل دیا جائے گا۔

تازہ ترین