• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بیلجیئم: کورونا مریضوں کی تعداد میں اضافہ، روزانہ 780 متاثرین کی تشخیص

بیلجیئم میں کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے۔ بیلجیئم کی وفاقی وزارت صحت  کے ادارے سائنسدانوں کے مطابق اس وقت روزانہ سامنے آنے والے نئے مریضوں کی تعداد 780 کے قریب ہو چکی ہے۔

ادارے کے مطابق گذشتہ ہفتوں کے مقابلے میں یہ اضافہ 52 فیصد سے زائد بنتا ہے۔ وفاقی وزارتِ صحت کے مطابق اس وقت 30 ہزار ٹیسٹ روزانہ کیے جارہے ہیں۔ جس میں سے گذشتہ جمعرات اور جمعہ کے دو دن مسلسل 1000 نئے کورونا پازیٹو کیسز سامنے آئے۔

اسی طرح اس مرض سے متاثر ہو کر ہسپتال جانے والے مریضوں کی تعداد بھی گذشتہ ہفتے کے 21 داخلے روزانہ کے مقابلے میں بڑھ کر 33 افراد روزانہ ہو چکی ہے۔

اس طرح بیلجیئم میں کورونا وائرس کے پازیٹو کنفرم کیسز کی مجموعی تعداد 94795 ہو چکی ہے، جبکہ ہلاکتوں کی تعداد ابتک 9930 رہی ہے۔ 

دوسری جانب تعلیمی ادارے کھلنے کے بعد وہاں سے بھی اساتذہ اور طالبعلموں کے متاثر ہونے کی خبریں آرہی ہیں۔

اس ساری صورتحال پر بیلجئین وزیراعظم صوفی ولیمز نے کہا ہے کہ اس مرض کی روک تھام کا ایک ہی حل ہے اور وہ حل ہم خود اور ہماری احتیاط ہے۔ 

دوسری جانب وزیر صحت ماگی دی بلاک کا کہنا ہے کہ اس وائرس کی روک تھام کے موجودہ اقدامات میں کوئی تبدیلی نہیں کی جا رہی، جس میں ماسک کا پہننا ایک لازمی عمل ہے۔

تازہ ترین