• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

3 افراد کچلنے والے ڈمپر ڈرائیور کو ٹریفک اہلکار نےچھوڑدیا


قیوم آباد میں 9 ستمبر کو پیش آنے والے ٹریفک حادثے میں تین افراد کو کچلنے والے ڈمپر ڈرائیور کو ٹریفک اہلکار نے چھوڑ دیا۔

کراچی کے علاقے قیوم آباد میں 9 ستمبرکو ٹریفک حادثے میں 3 افراد کی ہلاکت کا واقعہ پیش آیا تھا، ٹریفک حادثے کے بعد کی ویڈیو منظر عام پر آگئی۔

شہری نے ٹریفک پولیس پر الزام لگاتے ہوئے کہا ہے کہ قیو م آباد میں حادثے کے فوری بعد شہریوں نے ڈمپر ڈرائیور کو پکڑ لیا تھا، ڈمپر ڈرائیور ٹریفک پولیس کے حوالےکیا لیکن اہلکار نے اسے چھوڑ دیا۔

9 ستمبر کو قیوم آباد پل پر ڈمپر نے موٹرسائیکل سوار 3 افراد کو کچل دیا تھا، پولیس فرار کرائے گئے ڈمپر ڈرائیور کو تاحال گرفتار نہیں کر سکی ہے۔

ایس پی ٹریفک ساؤتھ کا کہنا ہے کہ ویڈیو سامنے آنے پر پولیس اہلکار کو معطل کر دیا گیا ہے، جبکہ تحقیقات کی ذمہ داری ڈی ایس پی ذکیہ ملک کو دی گئی ہے۔

تازہ ترین