• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

برطانیہ: کورونا کی دوسری ممکنہ لہر، کرفیو لگایا جاسکتا ہے، ڈائریکٹر پبلک ہیلتھ

برطانیہ میں کورونا وائرس کی ممکنہ دوسری لہر پر قابو پانے کے لیے لندن میں کورونا کرفیو لگایا جا سکتا ہے۔

لندن ڈائریکٹر پبلک ہیلتھ پروفیسر کیون فینٹن کا کہنا ہے کہ آئندہ آنے والے چند ہفتوں میں کورونا وبا زیادہ طاقت سے حملہ آور ہو سکتی ہے، کورونا کی دوسری لہر پر قابو پانے کے لیے شہر میں کرفیو لگایا جا سکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ تمام شہری پہلے کی طرح اب بھی متحد ہو کر احتیاطی تدابیر پر عمل کر کے وبا کو ناکام بنائیں۔

برطانیہ میں رواں ہفتے چھ سے زیادہ افراد کے ایک جگہ جمع ہونے کی پابندی بھی لگائی گئی ہے۔

برطانیہ میں کورونا مریضوں کی تعداد 3 لاکھ 74 ہزار اور اموات 41 ہزار 600 سے زیادہ ہیں۔

تازہ ترین