• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جس طرح ایوان چلارہے ہیں، ایوان کی عزت ہی ہورہی ہے، شاہد خاقان


مسلم لیگ ن کے رہنما و سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں اسپیکر اسد قیصر کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ جس طرح ایوان چلا رہے ہیں، اس سے ایوان کی عزت ہی ہورہی ہے۔

شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ ایوان میں کوئی آواز نہیں آرہی، پتہ ہی نہیں چل رہا آپ کون سی ترمیم پر بات کر رہے ہیں، ترامیم  سے پہلے عام بحث کرنا ضروری ہے۔

اسپیکر قومی اسمبلی نے شاہد خاقان عباسی سے پوچھا کہ آپ ترمیم پیش کرنا چاہتے ہیں یا نہیں؟۔

اسپیکر نے شاہد خاقان عباسی کی پیش کردہ ترمیم پر رائے شماری کرائی، لیکن ترمیم مستردکردی گئی، جس کے بعد اسپیکر نے شاہد خاقان عباسی کو دوسری ترمیم پیش کرنے کی دعوت دی، مگر شاہد خاقان عباسی نے ترمیم پیش نہیں کی۔

اپوزیشن نے پارلیمنٹ کےمشترکا اجلاس سے واک آؤٹ کردیا، جس کے بعد شور شرابا تھم گیا، مگر پارلیمنٹ کی کارروائی جاری رہی، جبکہ اینٹی منی لانڈرنگ بل میں ترامیم کی شِق وار منظوری دے دی گئی۔

تازہ ترین