مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فورسز نے ریاستی دہشت گردی کے دوران دو کشمیری نوجوانوں کو شہید کر دیا، جبکہ چھ سے زائد کشمیری نوجوانوں کو حراست میں لے لیا گیا۔
بھارتی فورسز نے ضلع بارہ مولا میں ایک نوجوان کو غیرقانونی حراست کے دوران اور ایک نوجوان کو محاصرے کی آڑ میں شہید کیا۔
نوجوانوں کی شہادت کے بعد احتجاج کے خوف سے بھارتی فورسز نے علاقے میں اضافی نفری تعینات کر دی، انٹرنیٹ سروس بھی معطل کر دی گئی۔
وادی کے مختلف اضلاع میں بھارتی فورسز کا ملٹری آپریشن جاری ہے اور اب تک متعدد کشمیری نوجوانوں کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔