• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چلو ہم تو پردہ کر لیں کیا جانور اور بچے بھی پردہ کریں، سجل علی

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)ٹی وی اندسٹری کی مقبول ترین اداکارہ سجل علی نے پردہ کرنے اور اخلاقی اقدار سکھانے والی صارف کو کھری کھری سنادیں۔

سوشل میڈیا سائٹ انسٹاگرام پر اداکارہ نے پردہ کرنے کا درس دینے والی اور ملک میں بڑھتے زیادتی اور ہراسانی کے کیسز کو پردہ نہ کرنے کی وجہ قرار دینے والی صارف کو جواب دیتے ہوئے لکھا کہ ’چلو ہم تو پردہ کر لیں کیا جانور اور بچے بھی پردہ کریں۔‘

انہوں نے ساحلہ خان نامی صارف سے سوال کرتے ہوئے لکھا کہ اُن کے ساتھ زیادتی کے واقعات ہونے کی وجہ بھی کیا یہ پردہ ہی ہے؟

اس سے قبل سجل علی نے ایک سوشل میڈیا پیغام جاری کیا تھا جس میں انہوں نے موٹر وے واقعے کے تناظر میں وزیراعظم عمران خان کو ٹیگ کرتے ہوئے سوال کیا کہ موجودہ نظام کو ہمیشہ کسی بھی ایکشن کیلئے بروقت احتجاج کی کیوں ضرورت پیش آتی ہے؟‘

انہوں نے لکھا کہ ہماری عوام کب تک اس خوف کا سامنا کرے گی اب تو ہمارے بچے، خواتین اور یہاں تک کہ جانور بھی جنسی زیادتی سے محفوظ نہیں ہیں۔

انہوں نے کہا کہ جب تک ملزمان کو سرعام پھانسی نہ دی جائے گی تب تک یہ سلسلہ جاری رہے گا۔

اداکارہ نے لکھا اگر وزیراعظم بچوں اور خواتین کے ساتھ زیادتی کرنے والے ملزمان کو سرعام پھانسی نہیں دیں گے تو کچھ بھی تبدیل نہیں ہوگا، وزیر اعظم اس مرتبہ سرِ عام پھانسی دے کر ایک مثال قائم کریں، یہی میرا مطالبہ ہے۔

تازہ ترین